اسرائیل کی جانب سے طویل عرصے تک مسجد اقصیٰ میں مرمتی کاموں پرعاید کردہ پابندی کے بعد گذشتہ روز فلسطینی محکمہ اوقاف نے قبلہ اول میں ضروری مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت اوقاف کے زیرانتظام الحرش سے باب الرحمۃ کے گنبد تک کے راستے کی مرمت شروع کی گئی ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز مذکورہ گذرگاہ کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مسجد اقصیٰ میں سیکڑوں فلسطینی ہر سال رمضان میں اسی مقام پر اعتکاف کرتے ہیں۔ اس جگہ کو متعدد بار مرمت کے عمل سے گذارا گیا، یہی وجہ ہے مگر اسرائیلی پولیس اور یہوی آباد کار وہاں پر گھس کر توڑپھوڑ کرتے ہیں۔