اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک معذور فلسطینی شہری گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس سے تعلق رکھنے والا 44 سالہ غانم ابراہیم شراب 19 اکتوبر کو ایک احتجاجی ریلی کےدوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔
اسے زخمی ہونے کے بعد غزہ میں یورپی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔
شہید کو گذشتہ روز اس کےآبائی علاقے خان یونس میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ٌخیال رہے کہ 30 مارچ کے بعد سے غزہ کی پٹی میں احتجاجی ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 230 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں 40 بچے اور 6 معذور ہیں۔