فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی میں خواتین، بچے اور پورے پورے خاندان شریک تھے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں نکالی جانے والی ریلی میں فلسطینیوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کی فوری رہائی اور ان کے خلاف جاری مظالم کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔