جمعه 15/نوامبر/2024

الخان الاحمر میں فلسطینیوں کا مسلسل 138 روز سے دھرنا جاری

پیر 5-نومبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس  کے نواحی علاقے "الخان الاحمر” کی مسماری کے خلاف اور قصبے کے فلسطینی باشندوں کی حمایت میں 138 دن سے دھرنا جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے الخان الاحمر میں دھرنا دے رکھا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر شہری شامل ہوتے اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے قصبے کو مسمار کرنے اور مقامی فلسطینیوں کو بے دخل کرنےکے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

خیا رہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے "الخان الاحمر” کومسمار کرنے کی اجازت دینے کے بعد اسرائیلی فوج متعدد بار اس قصبے پر چڑھائی کرچکی ہے۔ دوسری جانب عالمی برادری نے بھی الخان الاحمر کی مسماری روکنے کے لیے اسرائیل پر دبائو بڑھا دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی