شنبه 16/نوامبر/2024

مذہبی تہوار کی آڑ میں‌ ہزاروں صہیونی مسجد ابراہیمی میں داخل

پیر 5-نومبر-2018

مذہبی تہواروں کی آڑ میں‌ مسجد ابراہیمی کے تقدس کو پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز بھی "سیدہ سارہ” عید کی آڑ میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر حفظی ابو اسنینہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی میں داخل ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس کے علاوہ یہودیوں نے مسجد میں رقص اورموسیقی کی محافل منعقد کرکے مقدس مقامی کی بے حرمتی کی ہے۔ اس موقع پر فلسطینی مسلمان نمازیوں کو مسجد ابراہیمی میں داخل ہونے سےروک دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی