شنبه 16/نوامبر/2024

"زنک” کا خوراک میں استعمال کینسر سے بچائو میں معاون

پیر 5-نومبر-2018

جرمنی میں سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کیمیکل دھاتی عنصر "زنک” کو غذائی اشیاء مثلا کافی، چائے اور چاکلیٹ وغیرہ میں استعمال کرنا بڑھاپے کو جلد آنے سے روکتا اور کینسر سے بچائو میں مدد دیتا ہے۔

جرمن سائنسدانوں کی تیار کردہ اس تحقیق کی تفصیلات سائنسی جریدے "Nature Chemistry” میں شائع کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زنک کے خوراک میں استعمال سے جلد بڑھاپے کا سبب بننے والے اثرات اور عوارض کو روکتا ہے۔ خاص طور پر سرطان، ذیابیطس، فشار خون، شریانوں کے سکڑنے، اعصابی امراض اور زہائمر سے روکتا اور ڈی این اے کے جینز کو تباہ کرنے کے ساتھ نئی پروٹینز پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

زنک کو خوراک میں استعمال کرنے سے خلیات میں پیدا ہونے والے مضر صحت بیکٹریا کو کچلنے اور موروثی امراض سے بچانے میں بھی معاون ہوسکتا ہے۔

فی الحال ماہرین نے اس تحقیق پر کام کیا ہے جس کے متثبت نتائج سامنے آئے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں زنک کے خوراک میں شامل کرنے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی