یکشنبه 17/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ کی دیواروں کے بعد بیرونی راستے بھی زمیں دھنسنے لگے!

پیر 5-نومبر-2018

بیت المقدس کے باخبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے کی دیواروں کی بوسیدگی کے بعد داخلی راستے بھی زیرزمین کھدائیوں کی وجہ سے زمین میں دھنسنے لگے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے باب الرحمۃ کے جنونی راستے میں کئی مقامات پر شگاف پڑگئے۔

خیال رہے کہ باب الرحمہ کا راستہ پانی جمع ہونے کے اعتبار سے حوض کہلاتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ اس کے جنوب میں مسجد اقصیٰ کو ملانے والے راستےمیں شگاف پڑگئے ہیں بلکہ مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار بھی بوسیدہ ہونے کے بعد گرنے لگی ہے۔ راستے میں‌بعض مقامات پر 7 سینٹی میٹر کے شگاف پڑ گئے ہیں۔

مسجد اقصیٰ کے بیرونی راستوں میں شگاف کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ یہ پہ پہلا موقع نہیں کہ مسجد اقصیٰ کے اطراف کے راستوں میں شگاف پڑنے لگے ہیں۔

حال ہی میں فلسطینی محکمہ اوقاف نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی فوج اور انتظامیہ کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کےنتیجے میں مسجد اقصیٰ کی دیواروں کی تعمیرو مرمت معطل ہے جس کے باعث مسجد کی تاریخی دیواریں بوسیدہ ہونے کے بعد گرنے لگی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی