چهارشنبه 30/آوریل/2025

خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی عرب کی حکومت نے دیا تھا: ترک صدر

اتوار 4-نومبر-2018

 ترکی کے  صدر طیب اردوآن کا کہنا ہے یقین نہیں کہ سعودی ولی عہد نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا ہو لیکن جانتے ہیں حکم سعودی حکومت میں اعلیٰ سطح پر دیا گیا تھا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے اظہار خیال میں طیب اردوآن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں سعودی عرب میں زیرحراست 18 افراد میں جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار موجود ہیں، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ افراد حکم کی تعمیل کرنے ترکی پہنچے تھے، ہمیں حتمی طور پر معلوم ہے کہ جمال خاشقجی  کے قتل کا حکم اعلیٰ سطح پر دیا گیا تھا۔

ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی کے قتل کا حکم دیا ہو۔

مختصر لنک:

کاپی