شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج ہاسٹل کی مسجد میں جا گھسی، نماز میں مصروف طلباء گرفتار

اتوار 4-نومبر-2018

قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری آج ہفتے کو علی الصباح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں النجاح یونیورسٹی کے ایک ہاسٹل کی مسجد میں‌ جا گھسی اور نماز فجر میں مصروف متعدد طلباء کو اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج المعاجین سوسائٹی میں قائم النجاح یونیورسٹی کے ہاسٹل میں جا گھسی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نماز فجر کے وقت مسجد میں گھس کر مقدس مقام کی تلاشی لی۔ اسرائیلی فوج اپنے ساتھ ایک فلسطینی نوجوان کو بھی لائی تھی جس کے ہاتھ اس کی پشت پر باندھے گئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے مسجد میں گھس کر محمد القصص نامی ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی