اسرائیل کے عبرانیٹی وی چینلوں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے رواں سال فروری میں جرمنی کے شہر میونخ میں متحدہ عرب امارات کی رویاست اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات کی تھی، تاہم اس ملاقات کو صیغہ راز میں رکھا گیا تھا۔ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو عن قریب خلیجی ریاست بحرین کا بھی دورہ کریںگے۔
عبرانی ٹیلی ویژن چینل 10 کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو اور بن علوی کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام، اومان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات اور فلسطین، اسرائیل تنازع کے حل کی کوششوں پر بات چیت کی گئی تھی، تاہم ٹی وی چینل نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اومان فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان کسی قسم کی ثالثی کے لیے کردار کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔
اس دورے کے دوران اسرائیلی خفیہ ادارے "موساد” کا چیف یوسی کوھین بھی ہمراہ تھا۔ حال ہی میں جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے اومان کا اعلانیہ دورہ کیا تو اس وقت بھی یوسی کوھین اس دورے میں ان کے ساتھ تھے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے سیاسی امور کے نامہ نگار باراک روافیڈ نے نیتن یاھو کے دورہ اومان کو کامیاب قرار دیا اور کہاہے کہ نتین یاھو کے اس دورے کےدوران خلیجی ریاستوں اور اسرائیل کے درمیان رابطوں میں ایک بڑی رکاوٹ ختم ہوگئی ہے۔
اسرائیلی صحافی کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو عن قریب بحرین کا بھی دورہ کریں گے جبکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بھی بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔