شنبه 16/نوامبر/2024

شوگرکے مریض ناشتے میں کیلا کھانے سے پرہیز کریں!

اتوار 4-نومبر-2018

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کیلا جیسے پھل کے انسانی صحت کے لیے جہاں کئی فواید ہیں وہیں اس کا استعمال بعض لوگوں کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کےمریض  نہار منہ یا ناشتے میں کیلا نہ کھائیں ورنہ اس کے نتیجے میں ان کے خون میں کولسٹرول کی مقدار میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

جرمن ماہرن نے سائنسی جریدے "ڈوئچے فیلے”میں ایک تحقیق شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ناشتے میں کیلا کھانے والے افراد کے خون میں کولسٹرول کی مقدار بڑھ سکتی ہے جو ان کی صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی ہوسکتی ہے۔

برطانوی ماہر صحت ڈاکٹر ڈاریل غیفور نے خبردار کیا ہے کہ صبح کے وقت کیلا کھانے سے ذیابیطس کے مرض کے شکار افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کیلے میں پوٹائیشیم کے ساتھ فائبر، میگنیشیم اور دیگر دھاتوں کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس پھل سے استفادہ کرنے کے لیے چکنائی کا استعمال بھی ضروری ہوتا ہے۔ صبح کے وقت چکنائی کے بغیر کیلے کا استعمال شوگرکے مرض میں اضافے کا موجب بن سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی