جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل فلسطین میں صحافتی حقوق کی 43 بار پامالیوں کا مرتکب

اتوار 4-نومبر-2018

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے دوران اسرائیلی فوج فلسطین میں 43 بار صحافتی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی پامالیوں کا مرتکب ہوئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرکاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے مہینے میں غزہ کی مشرقی سرحد پر مظاہروں کی کویرج کرنے والے فلسطینی صحافیوں کو دانستہ طورپر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد صحافی زخمی ہوئے۔

غزہ میں وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے فلسطین میں مجموعی طورپر مئی کے دوران صحافتی حقوق کی 43 بار خلاف ورزیاں کیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل کی نسبت مئی میں اسرائیلی فوج کی آزادی اظہار رائے کے خلاف سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سب سے زیادہ صحافتی حقوق کی پامالیاں غزہ کی پٹی میں کی گئیں جہاں متعدد فلسطینی صحافی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اعدادو شمار کے مطابق کئی صحافی آتشیں گولیوں کے لگنے سےزخمی ہوئے۔ بعض دھماکہ خیز مواد اور بموں کے شیل لگنے اورآنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی