چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنگ میں زخمی فلسطینی بچہ 4 سال بعد زندگی کی بازی ہار گیا

اتوار 4-نومبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے 2014ء کے دوران  مسلط کی گئی جنگ کے دوران زخمی ہونے والا ایک فلسطینی بچہ چار سال کے بعد اپنے شہید خاندان کے ساتھ جا ملا۔

مقامی فلسطینی طبی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 12 سالہ محمد نصر الریفی سنہ 2014ء کی جنگ میں زخمی ہوگیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے بمباری کے دوران الریفی کے خاندان کے بیشتر افراد کو شہید کردیا گیا تھا جب کہ الریفی خود شدید زخمی ہوگیا تھا۔

قابض فوج کی بمباری میں اس کےدو بھائی ، والد، چار چچا زاد اور دیگر افراد شہید ہوگئے تھے۔

الریفی کو شدید زخمی ہونے کے بعد آکسیجن پررکھا گیا جہاں وہ گذشتہ روز دم توڑ گیا۔

مختصر لنک:

کاپی