چهارشنبه 30/آوریل/2025

"جمال خاشقجی کا قتل، سعودیہ عالمی تنہائی کا شکار ہوسکتا ہے”

ہفتہ 3-نومبر-2018

ترکی کی حکمران جماعت "آق” کے نائب صدر نعمان کورتلموش نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ استنبول کے قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کا مجرمانہ قتل سعودی عرب کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کیس فوج داری نہیں رہے گا بلکہ اس کے سیاسی اثرات بھی مرتب ہوں گے۔ خاشقجی کے قتل کی وجہ سے سعودی عرب عالمی تنہائی کا شکار ہوسکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں تلموش نکا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ خاشقجی کو استبول کے قونصل خانے میں قتل کیا جائے اور سعودی حکومت کےاعلیٰ عہدیداروں کو اس کا علم تک نہ ہو۔ سعودی عرب خاشقجی قتل سے فرار اختیارنہیں کرسکتا کیونکہ اب یہ عالمی ایشو بن چکا ہے۔

کورتلموش نے کہا کہ سعودی عرب بادشاہ کو چاہیے کہ وہ خاشقجی کے قاتلوں کی نشاندہی کے لیے فوری احکامات صادر کرے۔ اگرخاشقجی کیس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک ن پہنچایا اس کے نتیجے میں سعودی عرب عالمی تنہائی کا شکار ہوسکتا ہے۔

ادھر آق پارٹی کے ترجمان عمر جلیک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کو ہرصورت میں جمال خاشقجی کی لاش کی نشاندہی کرنا ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی