فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوںنے سیاسی بنیادوں پر گرفتاری اور جیل میںڈالنے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع کے مطابق دونوں سگے بھائیوں معاذ اور مصعب کو عباس ملیشیا نے شمالی شہر سلفیت کے وسط سے جمعرات کو حراست میںلیا تھا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا نے اسیر بھائیوں کے اہل خانہ سے ایک گاڑی بھی ضبط کرلی جب کہ ان کے گھرو میں گھس کر لوٹ مار بھی کی گئی۔
خیال رہے کہ غرب اردن کے علاقوں میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ معمول بن چکا ہے۔