جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں مزاحمت، اسرائیلی خزانے کو سالانہ 28 ارب شیکل کا ٹیکا!

جمعہ 2-نومبر-2018

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو روکنے کے لیے اسرائیل سیکیورٹی کے شعبے میں بھاری رقوم خرچ کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کی وجہ سے اسرائیلی خزانے کو سالانہ 28 ارب شیکل کی پھکی لگ رہی ہے۔

یہ اعدادو شمار اسرائیل کی عبرانی یونیورسٹی کی جانب سے 2016ء اور 2018ء کے دوران جمع کیے گئے۔ ان پر مشتمل ایک تفصیلی رپورٹ آئندہ ماہ عبرانی یونیورسٹی کے سائنسی جریدے کے انگریزی ایڈیشن میں شائع کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست غرب اردن کے علاقوں میں سیکیورٹی کے شعبے میں ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے۔ گذشتہ چند برسوں کےدوران غرب اردن میں بھاری پیسہ خرچ کرنے کے باوجود مزاحمتی کارروائیوں میں کمی کے بجائے 23 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا سالانہ بجٹ 68 ارب شیکل ہے جس میں سے 41 فی صد رقم صرف غرب اردن میں سیکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے پر صرف ہوجاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی