شنبه 16/نوامبر/2024

الخلیل میں فلسطینی بازار پر یہودی کالونی تعمیر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 2-نومبر-2018

قابض اسرائیلی ریاست نے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک پرانے بازار پر یہودی کالونی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل الجلمہ بازار کو مسمار کر کے اس کی جگہ یہودی کالونی تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینلوں کی جانب سے بھی الجلمہ بازار پر یہودی کالونی کی تعمیر کی خبر نشر کی گئی ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق الجلمہ بازار میں یہودی کالونی کے قیام کی منظوری وزیر دفاع آوی گیڈور لائبر نے دیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق الجلمہ بازار میں کالونی کے قیام کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا گیاتھا مگر اس پرعمل درآمد قانونی وجوہات کی بناء پر روک دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ الجلمہ بازار میں یہودی کالونی کے قیام کا اعلان الخلیل شہر میں کالونی کا قیام اپنی نوعیت کا دوسرا اہم واقعہ ہے۔ الجلمہ بازار پر یہودی کالونی کا قیام شہر پر یہودیوں کی ملکیت ثابت کرنے کی ایک نئی بھونڈی کوشش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی