سینیر فلسطینی صحافی صدر محمود عباس کے زیرانتظام جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 31 سالہ صحافی محمد شکری عوض رام اللہ میں فلسطینی انٹیلی جنس کی ایک جیل میں کئی روز سے قید تھے۔ انہیں گذشتہ منگل کو فلسطینی ڈیفنس فورس نے گھر سے حراست میں لے لیا تھا، جس کے بعد دوران حراست انہیں تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
شکری عوض کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا پانچ ماہ تک اسرائیلی جیل میں قید رہا اور رہائی کےچند روز بعد فلسطینی پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ وہ پہلے بھی بار بار گرفتار کیا جاتا رہا ہے۔