چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: اسرائیلی فوج کا فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ پر ڈرون حملہ

جمعرات 1-نومبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تشدد کے مختلف واقعات میں  متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں قائم البریج پناہ گزین کیمپ  میں  فلسطینیوں کے ایک گروپ  پر ڈرون کی مدد سےایک میزائل داغا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھر وسطی غزہ میں البریج کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے نے موٹر سائیکل سواروں کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر تین صوتی بم بھی پھینکے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی