امریکا میں پائے جانے والے "کاکائو” نامی پودے کے پھل میں پایا جانے والا بیج جو خود بھی "کاکائو”ہی کے نام سے مشہور ہے دل کی صحت انتہائی مفید خیال جاتا ہے۔
برطانیہ کی سری یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کاکائو سے تیار کردہ مرکبات انسانی صحت بالخصوص دل کے امراض سے بچائو میں معاون ہوسکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں فشار خون کم، شریانی مضبوط اور جسم میں کولسٹرول کی مقدار متوازن رہتی ہے۔
یہ تحقیق برطانیہ کی سری یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی کے فریڈ ہنسچسین سینٹر برائے کینسر ریسرچ کے اشتراک سے کی گئی ہے۔ یہ تحقیق امریکی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کاکائو میں حیاتیاتی سرگرمیوں کے مرکبات بالخصوص فلافانول اور پروسیانڈین جیسے اہم مرکبات پائے جاتے ہیں۔
ماہرین نے دل کی صحت کے لیے تحقیق کے دوران دو الگ الگ تحقیقات کی گئیں۔ ان میں سے ایک میں 45 کا معائنہ کیاگیا۔ کاکائو کے جوس میں 130 ملی گرام فلافانول اور 560 ملی گرام پروسیانڈین پائی جاتی ہے۔ ان کا روز مرہ استعمال دل کی صحت کے لیے بے حد مفید سمجھاجاتا ہے۔