فلسطین کے مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر وسیع پیمانے پرمشقیں شروع کی ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض فوج کی بھاری نفری اتوار غزہ کی سرحد پر جمع کی گئی۔ قابض فوج نے راتوں رات فلسطینی اراضی پر اپنے خیمے نصب کیے اور آج صبح سے مشقوں کا آغاز کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے فلسطینی اراضی پر دھاوے بولے اور شہر میں اساتذہ کالونی کے قریب خیمے لگا کر وسیع پیمانے پر تلاشی کی مہم بھی شروع کی ہے۔ قابض فوج نے سرحد کی طرف آنے والے تمام راستے سیل کر دیئے۔