جمعه 15/نوامبر/2024

آئندہ انتخابات ربع صدی کا اہم ترین الیکشن ہوگا: ایہود باراک

پیر 29-اکتوبر-2018

اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور وزیر دفاع ایہودباراک نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن ربع صدی کے سب سے اہم انتخابات ہوں‌ گے۔
 

خیال رہے کہ ایہود باراک اسرائیل کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 1995ء میں اسرائیلی وزیراعظم اسحاق رابین کے قتل کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل میں انتہائی حساس اور اہمیت کے حامل انتخابات ہوں گے۔

عبرانی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے ایہود باراک نے کہا کہ بنجمن نیتن یاھو کی حکومت غیر فطری ہے اور وہ اسرائیلی قوم کو واہموں میں رکھنا چاہتے ہیں۔ وہ اسرائیل کو بلیک میل کر کے عوام کو دھوکے میں رکھنا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ایہود باراک نے کہا کہ ہم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سامنے سر جھکانے کی بار بار قیمت چکا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس حماس سے نمٹنے کی کوئی ٹھوس اور مربوط حکمت عملی نہیں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی