شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس کا غزہ کی پٹی کے خلاف مزید انتقامی اقدامات کا اعلان

پیر 29-اکتوبر-2018

فلسطینی قوم کے نمائندہ طبقات اور جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود تنظیم آزادی فلسطین کی مرکزی کونسل کا اجلاس صدر عباس کی زیرصدارت رام اللہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر عباس نے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی پر مزید پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔

اس موقع پر صدر عباس کا کہنا ہے کہ مرکزی کونسل نے غزہ، اسرائیل اور امریکا کے خلاف بعض فیصلے کیے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ مرکزی کونسل کے فیصلوں پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

صدر عباس نے مزید کہا کہ غزہ، اسرائیل اور امریکا کے خلاف خطرناک اور سخت فیصلے کیے گیے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم سودی بازی اور دبائو کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی 1984ء کے بعد ایک انتہائی خطرناک اور فیصلہ کن موڑ سے گذر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین ہمارے لیے مصالحت یا سمجھوتے کا کوئی امکان باقی نہیں چھوڑا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی