ترکی کی ریاست قیصری میں قائم "ارجیس” یونیورسٹی نے ایک نیا اور مفت کورس شروع کیا ہے جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق کرنے والے نوجوان تحقیق کاروں اپنے فن کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا جا گیا ہے۔ اس کورس میں 7 فلسطینی نوجوان سائنسدانوں کو بھی شامل ہونے کا موقع دیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "ٹیکنوپارک ارجیس” کے نام سے یہ کور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے مختص ہے۔
یہ کور گذشتہ جمعرات کو شروع کیاگیا تھا جو آج اختتام پذیر ہورہا ہے۔ اس کورس میں فلسطین، ترکی اور دوسرے ملکوں کے نوجوان سائنسدانوں کو اپنی ایجادات پیش کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کورس میں اپنی کمپنی قائم کرنے، کاروباری شراکت اور تحقیق کے اصولوں سے بھی ماہرین کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔
ٹکنوپارک ارجیس آڈیٹوریم کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر رجائی قلیج نے کہا نہیں مجھے فلسطینی نوجوانوں کو اس کورس میں شامل کرکے بے حد خوشی ہے اور ہم فلسطینیوں کی میزبانی کا حق ادا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کو ان کے مستقبل کو بہتر بنانے میں ہرممکن مدد فراہم کریںگے۔ انہیں سرمایہ کاری کے منصوبوں اور دیگر امور کے بارے میں فنی معاونت کے ساتھ ساتھ عملی معاونت بھی بہم پہنچائیں گے۔