شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی، 6 نہتے فلسطینی شہید

ہفتہ 27-اکتوبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر جمعہ کے روز احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے  سرحدی باڑ کے قریب جمع ہوکر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے ان پر طاقت کا استعمال کیا۔

شہید ہونے والے شہریوں کی شناخت 27 سالہ محمد عبدالنبی، 19 سالہ نصار ابو تیم، 22 سالہ اھمد ابو لبدہ، 23 سالہ عائش شعث اور 23 سالہ مجاھد زیاد زکی عقل کے نام سے کی گئی ہے۔ تین شہداٗ کا تعلق غزہ کے جنوبی شہر  خایونس سے ہے۔ جب کہ تین کا جبالیا، اور دوسرے فلسطینی قصبوں سے ہے۔ اسرائیلی فوج نے فائرنگ سے 250 فلسطینی زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی 30 مارچ سے احتجاج کررہے ہیں۔ ان کے دو اہم مطالبات ہیں۔ پہلا مطالبہ سنہ 1948ء کے علاقوں میں واپس آبادکاری اور دوسرا غزہ کی پٹی پر عاید کردہ پابندیوں کا خاتمہ ہے۔

تیس مارچ 2018ء سے جاری اس تحریک میں اب تک 200 سے زاید فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی