جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریڈیو نے بیت المقدس سے نشریات کا آغاز کر دیا

ہفتہ 27-اکتوبر-2018

قابض صہیونی ریاست کے ریڈیونے ملک کی تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ بیت المقدس سے اپنی نشریات کا آغازکر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ریاست کےقیام کے بعد "یسرائیل ھیوم” ریڈیو کی نشریات جنوبی فلسطین کے شہر "یافا” سے شروع کی گئی تھیں۔ حال ہی میں اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کے حکم پر اسرائیلی ریڈیو کا ہیڈ کواٹر مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا گیا تھا۔ 68 سال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی ریڈیو نے مقبوضہ بیت المقدس سے نشریات کا آغاز کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع آی گیڈور لائبرین نے ایک بیان میں کہا کہ القدس اسرائیل کا ابدی دارالحکومت ہے اور اسرائیل کے نشریاتی اداروں کو وہاں سے نشریات پیش کرنے کاحق حاصل ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی ریڈیو کی باقاعدہ نشریات صہیونی وزیراعظم ڈیوڈ بن گوریون کے دور میں سنہ 1950ء میں شروع ہوئی تھیں۔ اسرائیلی فوج کے زیرانتظام ریڈیو کی نشریات کایہ پہلا موقع تھا۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کا ہیڈ کواٹر بیت المقدس منتقل کرنے کا مقصد شہر کو یہودیت میں تبدیل کرنے اور اس پر صہیونی تسلط مضبوط کرنے کی سازشوں کوآگے بڑھانا ہے۔ فلسطینی وزارت اطلاعات نے اسرائیلی ریڈیو کی نشریات القدس سے شروع کرنے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی القدس کے حوالے سے سازشوں کا تسلسل قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی