اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف سرگرم "فلسطین مرکز” نے صہیونی ریاست کے جمناسٹک کھلاڑیوں کی دوحہ میں میزبانی کی شدید مذمت کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مزاحمتی مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کی جمناسٹکس فیڈریشن اسرائیلی جمناسٹک کھلاڑیوں کی دوحہ میں میزبانی کی گئی۔ یہ اقدام صہیونی ریاست کے حوالے سے عرب ممالک کے اصولی موقف سے انحراف ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اسرائیلی کھلاڑیوں کو قطر میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔ قطر کی طرف سے اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ رویہ فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کے سرکاری موقف سے برعکس ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کو اسرائیلی ریاست کے ہرسطح پر بائیکاٹ کے سرکاری اور اصولی موقف پر عمل کرتے ہوئے قابض صہیونی ریاست کےساتھ تعلقات استوار کرنے کا تاثر نہیں دینا چاہیے۔