چهارشنبه 30/آوریل/2025

سنہ 2019ٕء کے اہم ترین عالمی سیاحتی مقامات!

جمعرات 25-اکتوبر-2018

دنیا میں ویسے تو بے شمار سیاحتی مقامات ہیں مگر سیاحوں کی دلچسپی کے لیے بتایا جا رہا ہے کہ 2019ء میں بعض ایسے سیاحتی مقامات ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا زیادہ مرکز بن سکتے ہیں۔

"بیسٹ اینڈ ٹرویول” کی رپورٹ کے مطابق سیاحتی اعتبار سے سری لنکا پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد جرمنی اور زمبابوے عالمی سیاحتی مقامات ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کی اہمتی اس لیے زیادہ ہے کہ پائو ہائوس اسکول اپنی گولڈن جوبلی منار رہا ہے جب کہ دیوار برلن کو مسمار کیے 30 سال ہو رہے ہیں۔

زمبابوے سیاحتی اعتبار سے آئندہ سال تیسرے نمبر پر ہوگا۔ اس کے بعد وسطی ایشیائی ریاست قرغیزستان، اردن، انڈونیشیا، بیلا روس، سائو ٹومی، پرینسیپ اور وبلز بھی اس کا حصہ ہیں۔

اہم ترین سیاحتی شہروں میں کوپن ہیگن، چین کی وادی سیلیکون اور صربیا کا دوسرا بڑا شہر نوفی ساڈ شامل ہیں۔ سری لنکا جنوبی ایشیا کے ممالک میں شامل ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے یہ بھارت کے جنوب اور بحر ہند کے جزائر پر مشتمل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی