چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل بھارت کو 777 ملین ڈالر کا فضائی دفاعی نظام فروخت کرے گا

جمعرات 25-اکتوبر-2018

اسرائیلی حکومت نے بھارت کے ساتھ ایک نیا دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تح صہیونی ریاست بھارت کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام فروخت کرے گا۔ بھارت اس دفاعی نظام کے بدلےمیں اسرائیل کو 70 کروڑ 77 لاکھ ڈالر اداکرے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ "ٹوئٹر” پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں اسرائیلی فضائی صنعت کو بھارت کے ساتھ ایک بڑی دفاعی ڈیل کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

قبل ازیں اسرائیل کے اقتصادی جریدے”گلوبز” نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیل کی فضائی دفاعی صنعت کی سب سے بڑی کمپنی "IAI” بھارت کو 777 ملین ڈالر کا دفاعی نظام فروخت کرے گی۔ یہ ڈیل بھارتی دفاعی کمپنی "BEL” کے ساتھ کی گئی۔ اس کے علاوہ اسرائیل بھارت کو سات بحری جہاز اور "باراک 8” میزائل بھی فراہم کرے گا۔ تاہم اس ڈیل کے بدلے میں بھارت اسرائیل کو 6 ارب ڈالر ادا کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی