فرانس نے ایک بار پھر اسرائیل سے القدس کے نواحی علاقے الخان الاحمر کی مسماری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الخان الاحمر کی مسماری فلسطینیوں کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الخان الاحمر کی مسماری کا کوئی جواز نہیں۔ اسرائیل الخان الاحمر کی مسماری کا فیصلہ فوری طور پرموخر کرے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس کے نواحی علاقے الخان الاحمر کی مسماری غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے "الخان الاحمر” کو مسمار کرنے اور اس میںموجود فلسطینیوں کو جبری طورپر بے دخل کرنے کا فیصلہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔
عبرانی اخبار "ہارٹز” کے مطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "الخان الاحمر” میں فلسطینیوں کے مکانات کی اور فلسطینی آبادی کو وہاں سے نکالنے کا آپریشن تا اطلاع ثانی ملتوی کردیا گیا ہے۔
اخبار نے اسرائیلی حکومت کے ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے الخان الاحمر کو خالی کرانے کے لیے طاقت کے استعمال کے بجائے دیگر تجاوزیر پر غور شروع کیا ہے۔
ادھراسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھ کے دفتر سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ الاخان الاحمر کی مسماری موخر کرنے کی وجہ وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کے ساتھ جاری اختلافات کا نتیجہ ہے۔