شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ "دیر بلوط” میں تین ہفتے سے فلسطینی مسلسل احتجاج اور دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دیر بلوط پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کے بچوں کو تعلیم،صحت بنیادی ضروریات باعزت زندگی اور روشن مستقبل کا کا حق دیا جائے۔
پناہ گزینوںنے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا” سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق دیر بلوط پناہ گزین کیمپ شام کے شمال میں واقع ہے اور اس کیمپ میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کو فوری مالی، تعلیمی اور انسانی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
انہوں نے تنظیم آزادی فلسطین اور فلسطینی گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
خیال رہے کہ دیر بلوط پناہ گزین کیمپ میں 350 فلسطینی خاندان آباد ہیں جن کہ اعزاز کےعلاقے میں الشبیبہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی پناہ گزین خاندانوں کی تعداد 75 بتائی جاتی ہے۔