چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے سات بچوں کے باپ فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

منگل 23-اکتوبر-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے دعویٰ‌ کیا گیا ہے کہ  فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں‌ ماری گئیں جب اس نے الخلیل میں‌ ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملے کی کوشش کی۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے صہیونی فوج کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ فلسطینی کو چاقو حملے کے الزام میں گولیاں ماری گئیں۔

وزارت صحت کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی شہری کو مسجد ابراہیمی کے قریب گولیاں مار کر شہید کیا۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت معمر عریف الاطرش کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 42 سال بتائی جاتی ہے۔ شہید سات بچوں کا والد ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی