فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب محمد محمودنے بتایا ہے کہ اسرائیل کی مرکزی عدالت نے القدس کے فلسطینی گورنر عدنان وغیث کو اس شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے کہ وہ القدس شہر چھوڑ دیں۔ عدالت نے ان کی مدت حراست میں توسیع کے خلاف دی گئی درخواست مسترد کردی۔
انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا تھا کہ عدالت نے عدنان غیث کو سوموار کو شام چھ بجے تک رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
محمد محمود کا کہنا تھا کہ عدنان غیث کو اس شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ سات روز تک وادی الجوز میں اپنے گھر میں نذر بند رہیں گے، اس کے بعد وہ القدس چھوڑ دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں 20 ہزار شیکل جرمانہ بھی کیا گیا۔
خیال رہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر کو ہفتے کے روز اسرائیلی فوج القدس سے حراست میں لینے کے بعد "عوفر” جیل میں ڈال دیا تھا۔