فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران فلسطینیوں کی 16 دونم اراضی غصب کرنے کے بعد اس پرکھدائی کردی اور فلسطینی شہریوں کے زیتون کے 250 پھل دار درخت اکھاڑ پھینکے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 16 دونم کے علاقے پر فلسطینیوں کے 260 زیتون کے پھل دار پودے اکھاڑ پھینکے اور فلسطینیوں کے ملکیتی پانی کے تین کنوئیں بھی مسمار کر دیئے۔ یہ باغ اور پانی کے کنوئیں محمد کامل جعافرہ اور علی عواد فطافطہ کی ملکیت بتائے جاتے ہیں۔