چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام میں خانہ جنگی کے دوران 3894 فلسطینی پناہ گزین شہید

پیر 22-اکتوبر-2018

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق سنہ 2011ء سے شام میں‌ جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک 3894 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شام ۔ فلسطین ایکشن گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں مارے جانے والے فلسطینی پناہ گزینوں میں نصف یرموک پناہ گزین میں سات سال کے دوران بمباری، قحط اور بیماریوں کے باعث مارے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1408 فلسطینی درعا پناہ گزین کیمپ میں شہید ہوئے جب کہ جنوبی شام میں‌ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 263 ہے۔

اس کے علاوہ خان الشیخ پناہ گزین کیمپ میں 202، النیرب پناہ گزین کیمپ میں 167، الحسینیہ میں 123، متفرق 188 جب کہ شام کے دیگر پناہ گزین کیمپوں میں 1543 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 1198 فلسطینی بمباری، 1063 فائرنگ اور دوران حراست تشدد اور متفرق واقعات میں 558 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوئے۔ شہداء میں خواتین، بچے اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی