فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونیٹ "الیسام” کے کمانڈوز نے ایک کارروائی کے دوران گھات لگا کر الخلیل یونیوسٹی کے ایک طالب علم کو اغواء کرلیا۔ مغوی طالب علم کی شناخت انس محمود سلھب کے نام سے کی گئی ہے۔
گرفتار کیے گئے طالب کے مقرب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کمانڈوز نے "حجائی” یہودی کالونی کے قریب کاروب کی ورکشاپ پر چھاپہ مارا۔ یہ ورکشاپ انس محمود سلھب کے والد کی ہے۔ قابض فوج نے انس کو حراست میں لینے بعد "عوفر” جیل منتقل کردیا ہے۔ خیال رہے کی انس محمود سلھب چند ماہ قبل اسرائیلی جیل سے رہا ہوا تھا۔ وہ فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں بھی کئی ماہ تک قید رہ چکا ہے۔