اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز شمال مغربی بیت المقدس سے ایک فلسطینی مزاحمت کار کو حراست میں لیا ہے جس نے یہودی آباد کاروں پر چاقو سے قاتلانہ حملے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔
اخبار "یدیعوت احرونوت” کی ویب سائیٹ "وائی نیٹ” کے مطابق اسرائیلی پولیس نے القدس سے ایک 20 سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا ہے۔ اسے "ھار ادار” یہودی کالونی کے قریب سے پکڑا گیا۔
عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان چاقو سے یہودی آباد کاروں پر حملے
کی تیاری کر رہا تھا۔ قابض فوج اور پولیس کی طرف سےگرفتار فلسطینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔