شنبه 16/نوامبر/2024

بچوں کو ناشتہ کرائیں اور امراض قلب سے بچائیں!

ہفتہ 20-اکتوبر-2018

اسپین میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ باقاعدگی کے ساتھ ناشتہ نہ کرنے والے بچوں کے جسم میں کولسٹرول اور یورک ایسڈ کی مقدار غیرمعمولی حد تک بڑھ جاتی ہے اور ان میں انسولین کے لیے مزاحمت کرنے کی طاقت متاثر ہوتی ہے جو براہ راست دل کی صحت اور خون کی شریانوں کے مسائل کا موجب بنتی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسپین میں کی جانے والی تحقیق میں 8 سے 12 سال کے 203 بچوں کے ناشتے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے بچوں میں کولسٹرول اور یورک ایسڈ کی مقدار کا خاص طور پر جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ جسم میں انسولین کے لیے مزاحمت کرنے والے خلیات پر بھی توجہ مرکوز کی۔

تحقیق سے پتا چلا کہ باقاعدگی کے ساتھ ناشتہ نہ کرنے والے 13 فی صد بچوں میں کولسٹرول اور یورک ایسڈ کے مقدار کافی حد تک بڑھ گئی تھی۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ بچوں کا  ناشتےمیں بھاری خوراک استعمال کرنا دل کی صحت اور خون کی شریانوں کی تندرستی کا ذریعہ ثابت ہوتا ہے اور جو بچے متوازن غذا اور خوراک سے محروم رہنے کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ سے ناشتہ نہیں کرتے، ان کے دل اور خون کی شریانیں متاثرہوسکتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی