فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کا شرپسند صہیونی مافیا فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس منظم شرپسند گروہ نے رواں ہفتے کے دوران غرب اردن کے وسطی علاقوں میں فلسطینیوں کی 28 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
اسرائیلی اخبار "ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں تبایا کہ رواں ہفتے کے دوران وسطی غرب اردن میں یہودی مافیا نے المزرعہ القبلیہ قصبے میں فلسطینیوں کی 28 کاریں تباہ کر دیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار رات کی تاریکی سے فایدہ اٹھا کر المزرعہ القبلیہ میں فلسطینیوں کی گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کی توڑپھوڑ کے ساتھ ان پر عبرانی زبان میں اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ بھی کرتے ہیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے قصبے میں فلسطینیوں کی گاڑیوں پر اسپرے کی مدد سے ڈیوڈ کریسنٹ کا لوگو "نشان” بنانے کے ساتھ ان پر عبرانی میں نعرے بھی تحریر کیے۔ کئی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔ بعض کو آگ لگائی گئی اور بعض کے ٹائر پنکچر کیے گئے۔
مقامی فلسطینی عہدیدار سعید شرتح نے "ہارٹز” اخبار کو بتایا کہ اتوار کی صبح دو گاڑیاں ایسی ملیں جن کی بری طرح توڑپھوڑ کی گئی تھی۔ بعض گاڑیوں پر عبرانی میں لکھا گیا تھا” کارروائیوں کے لیے کافی ہے”۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ کریسنٹ” یایہودیوں کے مذہبی نشان "ستارہ دائودی” بنایا گیا۔