یکشنبه 17/نوامبر/2024

"شکریہ مرزوق الغانم، قوموں کو ایسے ہی حکمران چاہئیں”

جمعرات 18-اکتوبر-2018

کویتی مجلس الامۃ "پارلیمنٹ” کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم کی جانب سے حال ہی میں جنیوا میں عالمی پارلیمانی اجلاس کے دوران صہیونی ریاست کو اس کا مکرہ چہرہ دکھانے پر جہاں ایک طرف صہیونی انگاروں پر لوٹ رہے ہیں تو وہیں انصاف پسند حلقے، زندہ ضمیر اور فلسطینی ان کے بیان پر شکر گزار ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر الغانم کی دو روز قبل جنیوا میں کی گئی تقریر کا بہت چرچا ہے اور اسے فلسطینیوں نے سوشل میڈیا پر غیرمعمولی طور پر سراہا ہے۔

سوشل میڈیا پر کارکنوں نے مرزوق الغانم کے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ "مرزوق الغانم آپ کا بے حد شکریہ، زندہ قوموں کو ایسے ہی بہادر اور نہ ڈر حکمران چاہئیں”۔

بیشتر صارفین نے مرزوق الغانم کی تقریر پر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا اور ان کی جرات کو سلام پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ مرزوق الغانم نے جنیوا میں منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی دوزخی یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطینی ان کےمظالم کے سامنے ہتھیار پھینک دیں گے اور سفید پرچم لہراتے آئیں گے۔ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ فلسطینی قوم زندہ ہے اور اپنے حقوق کے لیے آخر دم تک جنگ جاری رکھے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی 70 سال سے زیتون کی شاخ ہاتھ میں لیے امن کی مالا جپتےہیں مگر انہیں اس کے جواب میں بمباری، میزئلوں اور ھاون راکٹوں سے شہید کیا جاتا ہے۔ ان کی اس تقریر کے دوران عالمی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں موجود اسرائیلی وفد یہ کڑوا سچ ہضم نہ کرسکا اور اپنے جرم کی پردہ پوشی کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگیا۔


 

 



مختصر لنک:

کاپی