جمعه 09/می/2025

غزہ: اسرائیلی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

بدھ 17-اکتوبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان اسپتال میں جام شہادت نوش کرگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز 27 سالہ صدام العبد محمد ابو شلاشل زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو شلاش کو اسرائیلی فوج نے سوموار کے روز بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران گولیاں‌ ماری تھیں جس نے نتیجےمیں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ شہید کا تعلق غزہ کے علاقے جبالیا سے بتایا جاتا ہے۔ وہ ساحلی علاقے بیت لاھیا میں غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے جمع ہونے والے شہریوں میں موجود تھا جب قابض فوج نے ان پر فائرنگ کی۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہری حق واپسی کے حصول اور غزہ کہ بندی کےخاتمے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مظاہرے کر رہے ہیں۔ قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 210 مظاہرین شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی