جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری، متعدد فلسطینی زخمی

بدھ 17-اکتوبر-2018

اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج بدھ کی صبح غزہ پٹی میں مختلف ٹھکانوں پر بم باری کی۔ یہ کارروائی آج علی الصبح غزہ پٹی سے داغے گئے ایک راکٹ کے اسرائیلی اراضی میں گرنے کے بعد کی گئی۔ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

غزہ پٹی میں مقامی آبادی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم ابتدائی رپورٹو میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیلی فوج اور پولیس کے مطابق بدھ کی صبح غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب داغے گئے راکٹ کے سبب جنوبی شہر بئر السبع میں "نقصان” پہنچا۔ یہ شہر غزہ سے 40 کلو میٹر دور ہے۔

مذکورہ راکٹ ایک گھر کے باغیچے میں جا کر گرا۔ ایک طبّی ذمّے دار نے اسرائیلی فوج کے ریڈیو کو بتایا کہ راکٹ گرنے کے واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایک دوسرا راکٹ سمندر کی سمت داغا گیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین نے منگل کے روز زور دیا کہ غزہ میں حماس تنظیم پر "کاری ضرب” لگانے کی ضرورت ہے۔ لیبرمین نے باور کرایا کہ اس حوالے سے فیصلہ اُن کے ہاتھ میں نہیں بلکہ یہ چھوٹی سکیورٹی کابینہ سے متعلق ہے۔ لیبرمین نے مذکورہ کابینہ سے سخت فیصلوں کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی