جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف مزاحمتی قوتوں کا مشترکہ کنٹرول روم قائم

بدھ 17-اکتوبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے ممکنہ حملے کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے مشترکہ کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ مشترکہ کنٹرول روم کے قیام کا مقصد صہیونی جارحیت کا مل کر اجتماعی قوت سے منہ توڑ جواب دینا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے قائم کردہ مشترکہ کنٹرول روم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ شب غزہ سے صہیونی ریاست پر راکٹ حملوں اور اس کے جواب میں اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کے بعد فلسطینیوں کو مشترکہ موقف اختیار کرنا پڑا ہے۔

مزاحمتی قوتوں نے غزہ میں جنگ ٹالنے کے لیے مصرکی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی قوم جہاں مصر کی امن کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے وہیں دشمن کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مجاھدین کی بندوق قوم کے دفاع میں ہر وقت تیار ہے اور ہمارا اسلحہ دشمن کے غاصبانہ پروگرام کے خاتمے تک استعمال ہوتا رہے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے آج بدھ کو غزہ کی پٹی میں مختلف اہداف پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے رات گئے یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے کیے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی