ایک نئی طبی تحقیق میں روزے کا ایک نیا فائدہ بیان کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وقفے وقفے سے روزہ رکھنےوالے افراد دوسرے درجے کی شوگر سے محفوظ رہتے ہیں۔ اگر انہیں یہ مرض لاحق ہوچکا ہے تو وقتا فوقتا روزہ رکھنے سے اس بیماری سے نجات ممکن ہے۔
یہ تحقیق کینیڈا کے طبی ماہرین نے کی جسے ایک مقامی سائنسی جریدے "بی ایم جی کیس رپورٹس” میں شائع کیا گیا۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزہ ذیابیطس کے مرض کے علاج میں معاون ہے۔ تحقیق کے دوران ایسے تین مریضوں کو بھی شامل کیا گیا جو روزانہ کی بنیاد پر ذیابیطس کی وجہ سے انسولین کا استعمال کرتے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے روزہ رکھنے سے آپ انسولین کا کم کردیتے ہیں۔ اس سے خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
چونکہ روزہ دار افطاری کے بعد شام کے وقت ہی کھانا کھاتے ہیں۔ اس دوران وہ کم حراروں والی غزائیں استعمال کرسکتے ہیں۔ پانی، چائے، کافی اور سوپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مرض کی نوعیت کے اعبتار سے روزوں کا دورانیہ مختلف ہوسکتا ہے مگر مریض کو چاہیے کہ وہ ہفتے میں تین دن روزے رکھے۔