پنج شنبه 01/می/2025

جنوبی فلسطین میں اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں جاری

منگل 16-اکتوبر-2018

مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں جاری ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سرزمین میں اسرائیلی فوج نے مشقیں سوموار کو شروع کی تھیں۔ ان مشقوں میں بری اور فضائی فوج کے دستے حصہ لے رہےہیں۔ یہ مشقیں کل جمعرات کی شام تک جاری رہیں گی۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل "واللا” کے مطابق جنوبی فلسطین میں جاری فوج مشقوں کا مقصد فوج کو کسی بھی جنگ کے پس منظر کے لیے تیار رکھنا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے ایلات مین جاری فوجی مشقیں 2018ء میں مشقوں کے شیڈول کا حصہ ہیں، ان کا مقصد فوج کو کسی بھی بڑی جنگی کارروائی کے لیے تیار کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی