شنبه 16/نوامبر/2024

بچپن میں شریر اور بخیل ہونا بڑی عمر میں امیر ہونے کی علامت

پیر 15-اکتوبر-2018

ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو بچے چھوٹی عمر میں بخیل اور زیادہ شرارتی ہوتے ہیں وہ بڑے ہو کر مالی مدبر، منتظم اور دولت مند ہوسکتے ہیں۔

لندن کے یونیورسٹی کالج اور امریکی شہرنیویارک میں کولمبیا ایڈمنسٹریشن اسکول کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں خاموش اور کم شرارتی بچوں اور زیادہ شرارتی اور بخیل بچوں کے رویوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ایسے بچے جنہیں چھوٹی عمر میں اچھی عادات کا حامل سمجھا جاتا ہے، بڑے ہو کروہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ناکام رہتے ہیں۔

تحقیق میں 30 لاکھ بچوں کو شامل کیا گیا۔ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کے افراد کے بچپن کی عادات کا مطالعہ کیاگیا۔ ایسے افراد جو بچپن میں زیادہ شریر یابخیل رہے ہیں وہ بڑے ہو کر اچھے مالی امنتظم ثابت ہوئے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جوبچپن میں زیادہ پسندیدہ رہے ہیں، ان کی آمدن کم اور مقروض رہے ہوں اور منشیات سے دور رہے ہوں، ایسے افراد بڑے ہو کر بہتر اور کامیاب کاروباری ثابت نہیں ہوسکے۔

مختصر لنک:

کاپی