جمعه 15/نوامبر/2024

نیوزی لینڈ کی دو خاتون کارکنوں کی فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم

پیر 15-اکتوبر-2018

نیوزی لینڈ میں دو خواتین سماجی کارکنوں نے فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم جاری ہے۔ اب تک انہوں‌ نے 14 ہزار نیوزلینڈ کے ڈالر جمع کرلیے۔ امریکی کرنسی یہ رقم 9108 ڈالر کے برابر ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست کی ایک عدالت نے دونوں کارکنوں کو پاپ موسیقار لورڈ کو تل ابیب میں ایک تقریب کے بائیکاٹ پر قائل کرنے پر جرمانہ کیا تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی کارکنان جسٹن ساکس اور نادیہ ابو شنب نے گذشتہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ۔ گذشتہ برس انہوں نے 45 ہزار شیکل کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جمع ہونے والی رقم غزہ کی پٹی میں خواتین کی بہبود پر صرف کریں گی۔

نیوزی لینڈ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے نادیہ نے کہا کہ چونکہ ہمیں صہیونی ریاست کی طرف سے دبائومیں لانے کے لیے جرمانہ کیا گیا۔ ہم نے اس کا جواب فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کی شکل میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی