مصر کی سب سے بڑی دینی درس گارہ جامعہ الازھر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
جامعہ الازھر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فوج جس بے رحمی کے ساتھ طاقت کا بے تحاشا استعمال کررہی ہے، اس پر خاموش تماشائی رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ عرب ممالک، عالم اسلام اور عالمی برادری کو فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔ جامعہ الازھر کا کہنا ہے کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموشی بھی جرم ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کو وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں حق واپسی مظاہروں کےدوران قابض فوج نے فائرنگ کرکے 7 فلسطینیوں کو شہید اور 200 سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔
جامعہ الازھر نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو قتل عام قرار دیا اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج فلسطینیوں کو نہتے کرکے انہیں تشدد کے ذریعے شہید اور زخمی کررہی ہے۔