اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ نے ایک نیا آئینی بل پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں فلسطینی قیدیوں کو دی جانے والی عمر قید کی سزا میں 20 سال اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بل آنے والے اتوار کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس میں سفارش کی گئی ہے کہ فلسطینی اسیران کو عمر قید کی سزا میں 20 سال اضافہ کیا جائے۔ جن فلسطینیوں کو آئندہ عمر قید کی سزا دی جائے وہ سزا 40 سال کے بجائے 60 سال رکھی جائے۔ خیال رہےکہ اسرائیل کے موجودہ قانون کے تحت عمر قید کی سزا 40 سال مقرر ہے۔
اخبارات کی رپورٹس میں بتایا ہے کہ اس تجویز کو اسرائیلی انتہا پسند سیاسی جماعتوں کی طرف سے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہے اور اپوزیشن جماعتیں بھی اس کی حمایت کریں گی۔