اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم "حزقیا” کالونی میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 31 نئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی غرب اردن میں حزقیا کالونی میں مزید یہودی آباد کاروں کو بسائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حزقیا میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 31 گھروں کی تعمیر کی حتمی منظوری جلد ہی دی جائے گی۔
اسرائیلی وزیر دفاف نے کہا کہ ہم غرب اردن میں عملا یہودی آباد کاری میں اضافہ کررہے ہیں۔ ہم صرف باتیں بہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات کرتے ہیں۔